حکومت نے پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیوں کو خام تیل، گیس وغیرہ کی خریداری میں خود مختاری دینے کا فیصلہ کیا ہے جس کے بعد اب انہیں اس طرح کے فیصلے کے لئے مرکزی کابینہ سے منظوری نہیں لینی ہوگی۔
وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں آج یہاں ہونے والی کابینہ کی میٹنگ کے بعد
وزیر مواصلات روی شنکر پرساد نے بتایا کہ تیل سیکٹر کی سرکاری کمپنیوں کو تیل، گیس اور توانائی کی خریداری سے متعلق اپنی پالیسیاں بنانے کی خود مختاری دی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس سے مارکیٹ کے مطابق انہیں اپنی پالیسی طے کرنے میں آسانی ہوگی اور وہ مسابقت میں میں ٹک سکیں گی۔